ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مانک سرکار نے نوٹ بند ی کمیٹی میں رہنے سے کیا انکار

مانک سرکار نے نوٹ بند ی کمیٹی میں رہنے سے کیا انکار

Wed, 30 Nov 2016 20:37:45  SO Admin   S.O. News Service

اگرتلہ، 30/نومبر (ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا)تری پورہ کے وزیر اعلی مانک سرکار نے منگل کو کہا کہ انہوں نے نوٹ بند ی کے بعد کیش لیس لین دین کی تجویز پر مشورہ دینے کے لیے ایک کمیٹی میں شامل ہونے کی وزیر اعظم نریندر مودی کی تجویز کو مسترد کر دیا۔سرکار نے منگل کی رات نامہ نگاروں سے کہاتھا کہ وزیر اعظم کی صلاح پر وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے پیر کو مجھے فون کیا اور مجھ سے بڑے پیمانے پر کیش لیس لین دین کے اقدامات پر صلاح ومشورہ کرنے کے لیے وزرائے اعلی کی کمیٹی میں شامل ہونے کی اپیل کی تھی، میں نے جیٹلی کو کہا کہ میں کمیٹی میں رہنے کا خواہش مند نہیں ہوں۔انہوں نے کہا کہ جیٹلی کہہ رہے تھے کہ مختلف سیاسی پارٹیوں کے کچھ وزرائے اعلیٰ اس مجوزہ کمیٹی میں رہیں گے جو ملک میں کیش لیس لین دین کے لیے ڈیجیٹائزیشن کے بارے میں اپنی تجاویز دے گی۔مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم)کے لیڈر سرکار نے کہاکہ متبادل انتظامات کئے بغیر بڑے نوٹوں کو اچانک بندکردینے سے بالخصوص غریبوں سمیت کروڑوں لوگ شدید تشویشناک حالت میں آ گئے ہیں۔سرکار نے وزیر اعظم پرزوردیاکہ وہ500اور 1000روپے کے نوٹوں کو اس وقت تک استعمال کرنے کی اجازت دیں، جب تک اے ٹی ایم نئے نوٹ مہیاکرانے کی پوزیشن میں نہیں آ جاتے اور چھوٹی قیمت کے نوٹ ملک بھر میں آسانی سے دستیاب نہیں ہو جاتے۔


Share: